English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

واٹر بورڈ کے ڈائریکٹرز میں شدید اختلاف، پھوٹ پڑ گئی

بورڈ ممبر سلیمان چانڈیو کو ادارے میں ایڈوائزر بنائے جانے کی بھی منظوری نہیں لی گئی
فیصلوں کے برخلاف اقدامات پر ممبران میں تشویش پھیل گئی، تحفظات کا اظہار کردیا
کراچی(وقائع نگار خصوصی)واٹر بورڈ کے بورڈ ممبران میں پھوٹ پڑگئی،اجلاس میں کئے گئے فیصلوں میں ٹیمپرنگ کا انکشاف،رورل ایریا سرکل کی بحالی کے حوالے سے اجلاس میں فیصلہ کے بغیر رورل ایریا سرکل کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،بورڈ کے ایک ممبرسلیمان چانڈیو کو ادارے میں ایڈوائزر بنائے جانے کی بھی منظوری نہیں لی گئی،اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کے برخلاف اقدامات اور فیصلوں کو بورڈ سے منسلک کئے جانے پر ممبران میں سخت تشویش پھیل گئی،ممبران نے شدید تحفظات کا اظہار کردیا۔انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق واٹر بورڈ کے حال ہی میں تشکیل پانے والے بورڈز آف ڈائریکٹرز میں شدید اختلافات اور پھوٹ پڑنے کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کے مطابق بورڈ کے گزشتہ دنوں ہونے والے اجلاس میں رورل ایریا سرکل کی بحالی نہ ہی ایجنڈے میں شامل تھی اور نہ ہی اجلاس میں مذکورہ سرکل بحال کرنے کا کوئی فیصلہ کیا گیا تھا،تاہم اس کے باوجود رورل ایریا سرکل بحالی کے مذکورہ فیصلے کو بورڈز ممبران کا فیصلہ قرار دیکر ان سے منسوب کرنے کی کوشش کی گئی ، اس حوالے سے زرائع کا کہنا ہے کہ وزیر بلدیات کے ترجمان کی جانب سے رورل ایریا سرکل بحال کرنے کے فیصلے کی سوشل میڈیا پر باقاعدہ پریس ریلیز جاری کی گئی جسے ذرائع ابلاغ نے شائع کیا جبکہ دوسری طرف ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ نے بھی سرکل بحالی کے حوالے سے 2 جنوری2020ء کو سرکل کی بحالی کیلئے آفس آرڈر بھی جاری کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے