کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی وسیم اختر نے سپریم کورٹ کے سینئر جج اور سابق گورنر سندھ فخر الدین جی ابراہیم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک نامور قانون داںاور آئینی ماہر تھے جنہوں نے اٹارنی جنرل آف پاکستان، چیف الیکشن کمشنر ، وفاقی وزیرقانون اور سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان کی حیثیت سے ملک و قوم کے لئے نمایاں خدمات انجام دیں اور سٹیزن پولیس لائزن کمیٹی جیسا ادارہ قائم کیا جس کے باعث کراچی اور صوبے میں جرائم کی سرکوبی میں مدد ملی، فخر الدین جی ابراہیم نے گورنر سندھ کی حیثیت سے بھی صوبے اور شہر کی خدمت کی ،ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا پر ہونے میں وقت لگے گا۔

