English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ حکومت آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی ذمہ دارہے‘خرم شیرزمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صدر پی ٹی آئی کراچی و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ میں آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی ذمے دار حکومت سندھ ہے۔ محکمہ خوراک کی جانب سے جنوری میں دیا جانے والا گندم کا کوٹہ چکیوں اور فلور ملز کو اب تک جاری نہیں کیا جاسکا۔ منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں نے ایک بار پھر لوٹ مار کا بازار گرم کردیا جس کے خلاف کارروائی کرنے میں حکومت سندھ مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔ میڈیا سیل انصاف ہائوس سے جاری اپنے بیان میں ان کا مزید کہنا تھا کہ چند روز قبل گندم 4400روپے فی 100کلو فروخت کی جارہی تھی لیکن اس وقت 4650روپے فی 100کلو گرام فروخت کی جارہی ہے۔ حکومت سندھ صوبے بھر میں گندم کا بحران پیدا کرنا چاہتی ہے۔ کمشنر کراچی شہر بھر میں آٹے کے نرخوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہیں۔کراچی میں آٹا 35روپے کے بجائے 65روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے۔ حکومت سندھ اور کمشنر کراچی کی پرائز کنٹرول کمیٹیاں مکمل ناکام ہوچکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرائز کنٹرول کرنا صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے