لاہور: پی ایس ایل 5 کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی قیمت کم رکھنے کی تجویز سامنے آگئی۔
نجی ٹی وی کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہاوس فل کیلئے ٹکٹوں کی کمائی سے زیادہ اسٹیڈیمز بھرنے کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ ڈے میچز کےٹکٹ کےنرخ کم رکھے جارہے ہیں تاہم نائٹ میچز کیلئےنرخوں میں 200 سے 300 روپے کا اضافہ ہوگا۔
میزبان شہر میں ہونےوالے اہم میچز کے ٹکٹ کی نرخوں میں بھی کچھ فرق تجویز کیا گیا ہے، جن میچز میں شائقین کی زیادہ دلچسپی نہیں ہوگی، ان کے ٹکٹ سب سے کم ہوں گے۔
ٹکٹوں کے نرخوں کو چند روز میں فائنل کرکے پرنٹنگ کیلئےآرڈر دے دیاجائے گا ۔ٹکٹوں کی فروخت 20 جنوری سے شروع ہوگی۔
پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب رواں سال 20 فروری کونیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جبکہ فائنل 22 مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔

