کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک کے زیر اہتمام نیشنل بینک انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ میںپہلاکوارٹرفائنل النادی البرہانی اور برائٹ ایچوکشن اسکول کے درمیان نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس کرکٹ گرائونڈ پر کھیلاگیا۔برائٹ ایجوکشن اسکول نے النادی البرہانی اسکول کو 27 رنز سے شکست دی ۔ کاشان فہیم اس میچ کے مین آف دی میچ قرا رپائے ۔جبکہ دوسرے کوارٹرفائنل میں ایجوکشن فائوٹین اسکول نے فلکن ہائوس اسکول کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔اس میچ کے مین آف دی میچ دانش علی قرار پائے۔پہلے کوارٹرفائنل میں النادی البرہانی اسکول نے ٹاس جیت کر خود بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔برائٹ ایجوکشن اسکول نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 142 رنز اسکور کیا ۔ عبدللہ عالم نے 29 گیندوں دوچھکوں ایک چوکے کی مدد سے 42 رنز کاشان فہیم نے 40 گیندوں 5 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے ۔ جبکہ عباس محمد نے 18 رنز دیکر اور حمزہ شبیر نے 32 رنز دیکر 3-3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں النادی البرہانی اسکول نے 18.5 اوورز میں 115 رنز پر پوری ٹیم ڈھیر ہوگی۔ حمزہ ادریس نے 29 گیندوں 4 چوکوں 2چھکوں کی مدد سے 41 رنز عباس محمدنے 24 گیندوں 2چوکوں کی مددسے 22 رنز بنائے۔جبکہ کاشان فہیم نے 25 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو شیان فہیم نے 16 رنز دیکر عبداللہ عالم نے23 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔دوسرے کوارٹرفائنل میں ایجوکشن فائوٹین اسکول نے فلکن ہائوس اسکول کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔فلکن ہائوس گرامر اسکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 146 رنز بناکرآل آئوٹ ہوگئی۔ زید مظہر نے 19 گیندوں 5 چھکوں ایک چوکے کی مددسے 40 رنز احسن علی نے 20 گیندوں 2 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 26 رنز عمر رشیدنے 23 گیندوں ایک چوکے ایک چھکے کی مدد سے 24 رنز بنائے۔ جبکہ عبداللہ خالد نے23 رنز دیکر حمزہ احمد نے ایک رن دیکر 3-3 کھلاڑیوں کو حسین مصطفی نے 20 رنز دیکر 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔جواب میں ایجوکشن فائو ٹین اسکول نے2 وکٹ کی نقصان پر مطلوبہ حدف پورا کیا ۔دانش علی نے 48 گیندوں 8 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 73 رنزحمز ہ احمد نے 23 گیندوں ایک چوکے3 چھوکوں پر 37 رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے ۔ ٹورنامنٹ لیگ کے آخری میچ میںبرائٹ ایجوکشن اسکول نے دی اکیڈمی اسکول کو176 رنز سے شکست دیدی ۔عبداللہ عالم کا آل رائونڈ کھیل سنچری اورتباکون بولنگ 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیااور مردمیدان قرار پائے ۔دی اکیڈمی اسکول نے ٹاس جیت کر برائٹ ایجوکشن اسکول کو کھیلنے کی دعوت دی اور مقرررہ اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر 237رنز اسکورکیا جو اس ٹورنامنٹ کا اب تک کا ہائی اسکور ہے۔ عبداللہ عالم نے48 گیندوں 6 چوکوں6 چھکوں کے ساتھ 105 رنز بناکے سنچری اسکور کی اور ناٹ آئوٹ رہے۔کاشان فہیم نے 29 گیندوں میں7 چوکوں2 چھوکوں کی مدد سے 53 رنزشاہزیب رفیق نے 36 گیندوں میں3 چوکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے۔ جبکہ رضوان احمد نے 28 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اکیڈمی اسکول 14.2 اوورز میںصرف 61 رنز پر پوری ٹیم ڈھر ہوگئی ۔سید امان اللہ نے 28 گیندوں 3 چوکوںکی مدد سے 22 رنز بنائے ۔جبکہ عبداللہ عالم نے 7 رنز دیکر 4 عاطف سرفراز نے ایک رنز دیکر شایان فہیم نے 13 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
