English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹیسٹ رینکنگ،انگلیند نے پاکستان سے تیسری پوزیشن چھین لی

القمر

دبئی (جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ رینکنگ جاری کردی، انگلینڈ کی ٹیم 3 درجے ترقی چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی، انگلینڈ نے پروٹیز کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر 3 درجے ترقی پائی اور پاکستان سے تیسری پوزیشن چھین لی، پاکستان کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی، بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم دوسری پوزیشن پر برقرار ہے ، پاکستان کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلی گئی ۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کی ٹیم مسلسل عمدہ کارکردگی اور مسلسل 7 ٹیسٹ میچز میں کامیابی کی بدولت پہلے نمبر پر براجمان ہے۔ بھارت نے گزشتہ سال اگست اور ستمبر میں ویسٹ انڈیز کے خلاف2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں کلین سویپ کیا۔ اکتوبر میں جنوبی افریقہ کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں وائٹ واش کیا ۔ اس کے بعد بنگلہ دیشی ٹیم کو دو ٹیسٹ میچز کی ہوم سیریز میں شکست دیکر مسلسل 7 فتوحات کے بعد بھارت کی ٹیم آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے زیادہ 360 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔آسٹریلوی ٹیم اب تک 10 میچز کھیل چکی ہے اور اس نے 7 میچز جیتے، 2 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا، یوں آسٹریلوی ٹیم ٹیبل پر 296 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم 7 میچز کھیل کر 3میں کامیابی کے بعد 86 پوائنٹس کے ساتھ3 درجے ترقی پاکر چھٹے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔ پاکستان اور سری لنکن ٹیمیں 80، 80 پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چوتھے اور5ویں نمبر پر چلی گئیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم 60 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 30 پوائنٹس کے ساتھ7ویں نمبر پر برقرار ہے۔ ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش کی ٹیمیں تاحال2,2 میچز کھیل چکی ہیں اور دونوں میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور دونوں کے کوئی پوائنٹ نہیں ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے