سلطنت عمان کے سلطان قابوس طویل علالت کے باعث 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلطان قابوس کے انتقال پر عمان میں تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے اور 40 روز قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
عمان کا شاہی خاندان 3 روز میں سلطان قابوس کے جانشین کا چناؤ کرنےکا مجاز ہے، شاہی خاندان 3 روز میں جانشین کا چناؤ نہ کر سکا تو کونسل اور عدالت فیصلہ کرے گی۔جانشین کا چناؤ کرنے کے لیے عہدیداروں کے نام سلطان قابوس تجویز کر چکے ہیں۔ انہوں نے شادی نہیں کی اور ان کی کوئی اولادنہیں تھی۔
سلطان قابوس نے برطانیہ کی مدد سے 1970میں اپنے والد کو معزول کرکے عمان کاتخت سنبھالاتھا اور ان کےدورمیں عمان نےترقی کی منزلیں طےکیں، وہ ملک کی غیرجانبدارخارجہ پالیسی کےحوالےسےمشہورتھے۔
دوسری جانب سلطان قابوس کے انتقال کے بعد ان کے چچازاد بھائی ہیثم بن طارق کوملک کا نیاسلطان مقرر کر دیا گیا ہے۔

