English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مصباح الحق نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو مختصر کرنے کی مخالفت کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو چار روزہ کرنے کی مخالفت کردی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ کوپانچ روزتک برقراررکھنے کا حامی ہوں اگر چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ سے کھیل میں دلچسپی ختم ہوجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ فٹنس کا معیار کھلاڑیوں کی اسٹرینتھ کودیکھ کرتیارکیا جاتا تھا اس بار دنیائے کرکٹ کی 4 بہترین ٹیموں کے فٹنس معیارکوپیش نظررکھا ہے۔

ہیڈکوچ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ معیارحاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں کی فٹنس گزشتہ معیارسے بہتر ہے۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے نگراں عالمی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ٹیسٹ کرکٹ کومختصر کرکے چار روزہ کرنے پر غور کر رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے