کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیشنل بینک کے زیر اہتمام نیشنل بینک انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ میںتیسرا کوارٹرفائنل دی امریکن اسکول اور سینٹ پال اسکول اور چوتھاکوارٹر فائنل سینٹ پٹرک اسکول اور دی سٹی اسکول کے درمیان نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلاگیا۔ اس میچ میں انٹر نیشنل کرکٹر اطہرلیئق نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے مین آف دی ایوارڈ دیااس موقع پر انورفاروقی ،عظمت اللہ خان اور دیگرموجود تھے۔ سینٹ پال اسکول نے امریکن اسکول کو 106 رنز سے باآسانی شکست دی ۔مین آف دی میچ ایوارڈ مرزا سعد بیگ قرار پائے ۔ جبکہ چوتھے کوارٹر فائنل میں سینٹ پٹرک اسکول نے دی سٹی اسکول کو 62 رنزسے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس میں میچ کے مین آف دی میچ کپیل چوہان قرا ر پائے۔ تیسرے کوارٹر فائنل میں امریکن اسکول نے ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ سینٹ پال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 161 رنز اسکور کیا ۔مرزا سعد بیگ نے 51 گیندوں 8 چوکوں 2 چھکوں کی مدد سے 59 رنز محمدبلال نے 13 گیندوں چار چوکوں ایک چھکے کی مدد سے 27 رنزمحمد فہد نے 26 گیندوں دو چوکوں کی مدد سے 24 رنز بنائے۔جبکہ معین آفریدی نے 41 رنز دیکر 2 وکٹ حاصل کی ۔جواب میں امریکن اسکول مقرررہ اورز قبل ہی پولین لوٹ گئی اوربمشکل 55 رنز اسکور کیا کوئی کھلاڑی ڈبل فگر اسکور نہ کرسکا۔جبکہ سعد عبدالرحمن نے 16 رنز دیکرچار وکٹ مشتاق سہیل نے ایک رنز دیکر اورمحمد فہد نے 22 رنز دیکر 2-2 وکٹیں حاصل کی۔چوتھے کوارٹرفائنل میںسینٹ پٹرک اسکول نے دی سٹی اسکول کو 62 رنزسے شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی ۔ اس میچ کے مین آف دی میچ کپیل چوہان قرا ر پائے۔ سینٹ پٹرک اسکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز اسکورکیا۔کپیل چوہان نے 40 گیندوں سات چوکوں دو چھکوں کی مدد سے 58 رنز حسین خان نے 22 گیندوں چھ چوکوں کی مدد سے 34 رنز بنائے ۔ جواب میں دی سٹی اسکول 18.4 اوورز میں 101 رنز بناکر آل آوٹ ہوگئی ۔ دریں اثناپہلا سیمی فانیل سینٹ پٹرک ہاکی اسکول اور ایجوکشن فائوٹین اسکول کے درمیان دوسرا سیمی فائنل سینٹ پال اسکول اوبرائٹ ایجوکشن اسکول کے درمیان بروز ہفتہ 11 جنوری کوکھیلاجائے گا۔
نیشنل بینک انٹراسکول کرکٹ ،سینٹ پال اور سینٹ پیٹرک اسکول سیمی فائنل میں
القمر
