English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ رنگون والا اور ایس ایچ ایس اسکولنگ سسٹم کا میچ برابر

القمر

کراچی(اے پی پی) فرسٹ کارپوریٹ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ 2020 کے لیگ میچ میں رنگون والا بلیوز سی سی اور ایس ایچ ایس اسکولنگ سسٹم کا دلچسپ اورسنسنی خیز مقابلہ ٹائی ہوگیا۔ قائد اعظم پارک کرکٹ گراؤنڈ کی سرسبز فیلڈ پر ایس ایچ ایس اسکولنگ سسٹم کی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 169 رنز بنائے۔ ایس ایچ ایس اسکولنگ سسٹم کے ریحان کو 86 رنز کی شاندار اور ناقابل شکست اننگ کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہیں یہ ایوارڈ چیف آرگنائزر عتیق احمد نے دیا۔ اس موقع پر امپائر واصف جمال اور ایم عارف بھی موجود تھے۔ اس سے قبل رنگون والا بلیوز سی سی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا آغاز کیا اور مقررہ اوورز میں 169 رن بنائے۔ یعقوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 30 گیندوں پر 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 45 رنز اسکور کیے، انعام نے30 گیندوں پر 34رنز میں 3 چوکے لگائے عاطف نے 20 اور زاہر نے 17 رنز کا اضافہ کیا۔ وقاص نے 22 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شرجیل نے 26، اور ذین نے 40 رنز کے عوض  2-2 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ ایس ایچ ایس اسکولنگ سسٹم نے جوابی اننگ میں مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں نقصان پر 169رنز بنائے۔ ریحان نے جارحانہ انداز سے بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابلِ شکست 86 رنز 58 گیندوں پر 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی بدولت بنائے، روفی نے 26 رنز میں 20 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چوکے لگائے۔ ایس ایچ ایس اسکولنگ سسٹم کو آخری اوور میں جیتنے کیلئے 11 رنز درکار تھے مگر ان کے بیٹسمین 10 رنز بناسکے جس کی وجہ سے میچ ٹائی ہوگیا۔ سیف اللہ، جنید اور ظاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے