اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کینیڈین خاتون بائیکر روزی گیبریل کے مسلمان بننے کا سبب حضرت بابا بھلے شاہ کا مزار بنا، روزی گیبریل جوں جوں پاکستان کے مختلف شہروں کا سفر کرتی جارہی تھیں احساس اپنائیت اپنی لپیٹ میں لے رہا تھا۔ کینیڈین خاتون بائیکر نے جب قصور میں صوفی بزرگ شاعر حضرت بابا بھلے شاہ کے مزار پر حاضری دی تو انہیں سکون کے اس احساس نے آن گھیرا جس کی وہ ہمیشہ سے متلاشی تھیں اور اس روحانیت سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا۔

