English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گرفتار کے ایم سی ایکسین ظہیر عباس نے اہم راز اگل دیئے

کے ڈی اے کے ٹھیکوں کی مبینہ لوٹ مار کیخلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا
کراچی کی ترقی کے نام پر اربوں کا فنڈز ہڑپ کرنیوالے کے ڈی اے ، کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے افسران ریڈار پر آگئے
کراچی(وقائع نگار خصوصی)کے ڈی اے کے ٹھیکوں کی مبینہ لوٹ مار پر گرفتار کے ایم سی کے ایکسئن ظہیر عباس نے بدعنوانیوں کے اہم راز اگل دیئے،کراچی کی ترقی کے نام پر اربوں کا فنڈز ہڑپ کرنے میں ملوث کے ایم سی افسران کیخلاف بھی تحقیقات شروع،اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا ،کے ڈی اے کے ساتھ ساتھ کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے افسران بھی ریڈار پر آگئے، انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق کے ڈی اے کے80کروڑ لاگت کے ٹھیکے مبینہ جعلسازی سے ٹھکانے لگانے کے الزام میں اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار کے ایم سی کے ایکسئن ظہیر عباس نے تحقیقاتی اداروں کے سامنے سنگین بدعنوانیوں کے انکشافات کر دیئے ہیں،اینٹی کرپشن کے قریبی ذرائع کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ کے ایم سی میں بھی کئی ارب کے ٹھیکے اسی طرح جعلسازی سے ٹھکانے لگائے گئے ہیں ،جس میں ملوث افسران اور ٹھیکوں کی تفصیلات اینٹی کرپشن کو حاصل ہوگئی ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ کے ایم سی میں غیر متعلقہ محکموں جس میں بلخصوص محکمہ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اورمحکمہ ایجوکیشن ورکس جو کہ سندھ حکومت کے محکمے ہیں مذکورہ محکموں کے ذریعے جعلسازی سے ٹینڈرنگ کراکر کراچی کی ترقی کے کئی ارب کے فنڈز ہڑپ کئے جاچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے