شاہراہ قائدین، حسن اسکوائر، یونیورسٹی روڈ کے مختلف علاقوں سے اسٹیمرز ہٹا دئیے گئے
کراچی(وقائع نگار خصوصی) چیئرمین بلدیہ شرقی معید انور اور میونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کی ہدایت پر ضلع شرقی میں جابجا لگے اسٹیمرز سمیت دیگر اشتہاری مواد کو ہٹا کر شاہراہوں کو کلیئرکیا جا رہا ہے اس سلسلے میں یونیورسٹی روڈ کے مختلف مقامات، شاہراہ قائدین سے اسٹیمرز و دیگر اشتہارات کی شکل میں موجود میٹریل کو ہٹا کر شاہراہ کو کلیئرکر دیا گیا ہے رات گئے تک مہم جاری رہی جس کی نگرانی ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ جاوید کلوڑ نے کی۔

