English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ن لیگ خواجہ آصف کو اجلاس میں نہیں بیٹھنے دے رہی ، فوادچوہدری

ن لیگ کے اندر لڑائی ہو چکی
شہباز شریف کو واپسی کا کہیں گے تو بیمار پڑ جائینگے ،تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا پڑیگا
لاہور(مانیڑنگ ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے ن لیگ کے اندر اتنی لڑائی ہو چکی ہے ، سنا ہے خواجہ آصف کو تو آج کل ن لیگ والے کہہ رہے ہیں کہ آپ ہماری میٹنگوں میں نہ بیٹھا کریں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد کا کہنا تھا قومی اسمبلی میں 6 میں سے 4 بل منظور ہوئے جبکہ آرمی ایکٹ پر بھی اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، نیب آرڈیننس پر بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے کہا مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو واپسی کا کہیں گے تو بیمار پڑ جائیں گے ، ان کیلئے تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا پڑے گا۔ کیا شریف فیملی نے آپس میں باریاں رکھی ہوئی ہیں کہ اس نے آنا ہے اس نے جانا ہے۔ان کا کہنا تھا نیب آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اپنی تجاویز ہیں تاہم اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں، اسلامی نظریاتی کونسل ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والا ادارہ ہے ، ٹیکس دینے والے ادارے کی کارکردگی کا پوچھنے کا حق رکھتے ہیں،لگتا ہے شریف خاندان والوں نے باہر آنے اور جانے کیلئے آپس میں باریاں رکھی ہوئی ہیں جبکہ سنا ہے کہ (ن) لیگ والے خواجہ آصف کو میٹنگ میں بھی نہیں بٹھاتے۔ ان کا کہنا تھا اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پوچھنی چا ہئے ، اسلامی نظریاتی کونسل کو جہاں رہنمائی دینی چاہیے وہاں نہیں دیتی جبکہ مدارس کے حالات پر اسلامی نظریاتی کونسل کو دیکھنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے