English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئے ہجری سال کے عمرہ سیزن میں پاکستان پہلے نمبر پر رہا

القمر

ریاض( آن لائن) سعودی عرب میں نئے ہجری سال کے عمرہ سیزن کا آغاز یکم محرم الحرام سے ہو ا جس کے بعد اب تک لاکھوں زائرین عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ سعودی محکمہ شماریات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رواں سال کی طرح اس عمرہ سیزن میں بھی اب تک عمرہ کی غرض سے آنے والوں میں پاکستانیوں کی گنتی سرفہرست ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق 14 جمادی الاول 1441ھ 9 جنوری 2020 تک دنیا بھر سے کلمہ گو افراد کو مجموعی طور پر 27 لاکھ 16 ہزار 858 ویزوں کا اجرا کیا گیا ہے۔ جن
میں سے اب تک 24 لاکھ 12 ہزار 572 افراد عمرہ ادا کرنے سعودی عرب آ چکے ہیں جبکہ عمرہ کی سعادت حاصل کرکے وطن واپس لوٹ جانے والوں کی گنتی 20 لاکھ 37 ہزار 631ہو چکی ہے۔ اس بار بھی پاکستانی زائرین ہی عمرہ کی ادائیگی میں سرفہرست ہیں۔ محکمہ شماریات کے مطابق اب تک 5 لاکھ 68 ہزار 536پاکستانی عمرہ کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔ اس فہرست میں انڈونیشیا کے زائرین دوسرے نمبر پر ہیں جن کی گنتی انڈونیشیا سے آنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 5 ہزار 217 ہے۔جبکہ بھارتی زائرین 2 لاکھ92 ہزار 822 کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔چوتھا نمبر مصر کے زائرین کا ہے جہاں سے اب تک 1 لاکھ 37 ہزار 834معتمرین آ چکے ہیں۔ معتمرین کی اس فہرست میں ملائیشیا پانچویں، ترکی چھٹے اور بنگلا دیش ساتویں نمبر پر ہے۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق سب سے زیادہ معتمرین ہوائی جہازوں کے ذریعے مملکت پہنچے ہیں جن کی گنتی22 لاکھ 72ہزار 163ہے، زمینی راستے سے آنے والوں کی گنتی1لاکھ 20 ہزارسے زائد جبکہ بحری سفر کے ذریعے اب تک 4 ہزار سے زائد افراد عمرے کی خاطر سعودی عرب آئے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے