پشاور (جسارت نیوز )ڈی آ ئی خان ا سپورٹس فیسٹیول کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، آج صبح ساڑھے 9بجے بیساکھی ا سٹیڈیم میں شروع ہونیوالے فیسٹیول کے مہمان خصوصی کمشنر ڈیرہ جاوید مروت جبکہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی آئی جی فرنٹئیر کور (سائوتھ) ہونگے۔ فیسٹیول میں کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں کی حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعامات، ٹرافیاں اور میڈلز رکھے گئے ہیں۔ فیسٹیول کے مقابلے بیک وقت بیساکھی فٹبال ا سٹیڈیم، رتہ کلاچی اسٹیڈیم اور حقنواز پارک میں منعقد ہونگے۔ ان مقابلوں میں ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاوہ ضلع ٹانک، بھکر اور میانوالی سے 76ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاک فوج کے زیر اہتمام اور ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ا سپورٹس ڈی آ ئی خان کے تعاون سے ہونے والے فیسٹیول کیلئے کھیلوں سے منسلک حلقوں میں کافی جوش و خروش پایا جارہا ہے اور ان حلقوں کی جانب سے اس قسم کے فیسٹیول کے انعقاد کو کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے خوش آئند قرار دیا گیا جبکہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ ایسے مقابلوں کا انعقاد تسلسل سے کیا جائے تاکہ دور دراز علاقوں کے کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحتیں نکھارنے کے مواقع میسر آسکیں۔
ڈی آ ئی خان اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح آج کمشنر جاوید مروت کریں گے
القمر
