جدہ (جسارت نیوز) ریال میڈرڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کی ٹیمیں اسپینش سپر کپ کے فائنل میں پہنچ گئیں، ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے بارسلونا کو اپ سیٹ شکست دی، ایونٹ کا فائنل معرکہ آج ہوگا۔جدہ میں اسپینش سپر کپ فٹبال کے دوسرے سیمی فائنل میچ کے پہلے ہاف میں بارسلونا اور ایٹلیٹکو میڈرڈ نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر بڑھ چڑھ کر حملے کیے لیکن کوئی ٹیم گول اسکور نہ کر سکی۔دوسرے ہاف کے 46 ویں منٹ میں کوکے نے ایٹلیٹیکو میڈرڈ کی جانب سے پہلا گول کیا، تاہم صرف5 منٹ بعد بارسلونا کے میسی نے گول کرکے میچ برابر کر دیا۔62 ویں منٹ میں گریز مین نے گیند کو جال میں پھینک کر بار سلونا کی برتری 2-1 کردی تاہم 81 ویں منٹ میں الورو مورٹانے پنالٹی پر گول کر کے میچ ایک مرتبہ پھر برابر کر دیا، 86 ویں منٹ میں اینجل کورایا نے فیصلہ کن گول کر کے ایٹلیٹکو میڈرڈ کو 3-2 سے کامیابی دلادی۔
ریال میڈرڈ اور ایٹلیٹکو میڈرڈ کی اسپینش سپر کپ کے فائنل میں رسائی‘آج کھیلاجائیگا
القمر
