ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فیصل آباد، کنٹینرز اور ٹرالر ایسوسی ایشن کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری

فیصل آباد (آئی این پی) فیصل آباد میں کنٹینرز اور ٹرالر ایسوسی ایشن کی ہڑتال ساتویں روز بھی جاری رہی۔ درآمدی اور برآمدی مال کی ترسیل نہ ہونے سے صنعتکاروں کواربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے جبکہ ڈرائیورز نے مطالبات پورے نہ ہونے پر غیر معینہ مدت تک ہڑتال کی دھمکی دے دی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہڑتال کے باعث سیکڑوں صنعتکاروں کا اربوں روپے کا ایکسپورٹ کا مال روانہ نہ ہوسکا۔ صنعتکاروں نے کہا ہے کہ حکومت اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہے، سامان کی ترسیل نہ ہونے سے اربوں روپے ڈوب جائیں گے، ایک طرف تیار مال کی ترسیل نہ ہونے سے اربوں روپے کے نقصان کا سامنا ہے دوسری جانب کروڑوں روپے کا درآمدی خام مال بھی کراچی سے ان تک نہیں پہنچ رہا۔ جبکہ ٹرانسپورٹرز نے کہا ہے کہ ڈرائیوروں کے لائسنس کا معاملہ حل ہونے اور ایکسل لوڈ پالیسی پرعمل درآمد تک ہڑتال جاری رہے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں