English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھیلوں سے انسان میں ہار جیت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے،اسپیکر قومی اسمبلی

القمر

صوابی (جسارت نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں سپورٹس گالا کا افتتاح کر دیا۔سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہونے والے گالا میں صوبے بھر کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ شاندار پروگرام کروانے پر ضلع انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،سپورٹس گالا میں آکر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں،کھیل ہماری زندگیوں کے لیے بہت ضروری ہیں۔ کھیلوں سے انسان میں ہار جیت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے،ہماری نوجوان نسل زیادہ سے زیادہ کھیلوں میں حصہ لے،صوابی کے کرکٹرز نے قوم کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے سہولیات نہ ہونے کے باوجود قومی سطح پر اپنا لوہا منوایا، ہمارا ضلع صوابی کھیلوں کے حوالے سے بہت زرخیز ہے،ملک بھر میں کھیلوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں،میں کھیلوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا،نوجوانوں کے کھیلنے کے لیے صوابی کی یونین کونسل کی سطح گراونڈ بنائیں گے،ڈی پی او صوابی منشیات کے خاتمے کے لیے لڑ رہے ہیں،2020 پاکستان کے لیے ترقی کا سال ہے،ضلع کی سطح پر صحت کی ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوابی ;نشے کی لعنت سے نوجوانوں کو نکالنے کے لئے کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرینگے ،اکنامک زون سے لاکھوں لوگوں روزگار ملے گا اسد قیصر ،منشیات کے خلاف مہم پر ڈے پی او کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں پولیو کے خاتمے کے لیے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا آغاز بھی کیا،پولیو کے خاتمے کے لئے عوام پولیو مہم میں بھر پور حصہ لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے