جوہانسبرگ(جسارت نیوز)آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ نے پاکستان نے فاتحانہ آغاز کیا ہے۔پاکستان انڈر19کرکٹ ٹیم نے پہلے ورام اپ میچ میں باآسانی نائیجیریا کو9وکٹوں سے شکست دیدی۔ قومی جونیئر ٹیم نے110رنز کا ہدف حیدر علی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 14.3اوورز میں حاصل کرلیا۔ حیدر علی نے38گیندوں پر4چھکوں اور8 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست70رنز کی اننگز کھیلی اور ریٹائرڈہو کر گرائونڈ سے باہر چلے گئے جبکہ محمد حارث18 اور فہد منیر14رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔پہلے کھیلتے ہوئے نائیجیریا کی ٹیم پاکستانی بائولنگ اٹیک کا جم کر سامنا نہ کر سکی اور پوری ٹیم 36.2 اوورز میں109رنز پر آئوٹ ہو گئی،نائیجیریا کے 9بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔ پاکستان کی جانب سے عامر علی نے 3،عباس آفریدی ،وسیم اکرم جونیئر نے2،2،طاہر حسین ،محمد وسیم اور فہد منیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسر اور آخری وارم اپ میچ (کل) منگل کوسری لنکا کیخلاف کھیلے گی۔اتوار کو کھیلے گئے وارم اپ میچ میں نائیجیریا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ نائیجیریا کا کوئی بھی بلے باز جم کر وکٹ پر نہ رک سکا اور پوری ٹیم 36.2اوورز میں109رنز پر آئوٹ ہو گئی۔نائیجیریا کی جانب سے سلمان رنسو29، سیمیول امبا20 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔نائیجیریا کے 9بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔پاکستان کی جانب سے عامر علی نے3،عباس آفریدی ،وسیم اکرم جونیئر نے 2،2، طاہر حسین ،محمد وسیم اور فہد منیر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم اپنا دوسر اور آخری وارم اپ میچ (کل) منگل کوسری لنکا کیخلاف کھیلے گی۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان گروپ سی میں اسکاٹ لینڈ، زمبابوے اور بنگلہ دیش کے ساتھ شامل ہے۔ چوبیس روزہ جونیئر ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر اڑتالیس میچزکھیلے جائیں گے۔ ورلڈکپ مہم کا آغاز روحیل نذیرالیون 19 جنوری کواسکاٹ لینڈ سے پوشف اسٹروم میں کرے گی۔ بائیس جنوری کو زمبابوے اور چوبیس جنوری کوآخری گروپ میچ میں پاکستان کامقابلہ بنگلہ دیش سے ہوگا۔ ورلڈکپ کے چار گروپس سے دو، دو ٹیمیں کوارٹرفائنل کیلیے کوالیفائی کریں گی۔ نوفروری کوفائنل کھیلاجائے گا۔
انڈر 19 ورلڈکپ ،پاکستان کا فاتحانہ آغاز وارم اپ میچ میں نائجیریا کو شکست دے دی
القمر
