English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پہلا شاہ مردان شاہ پیر پگارا کرکٹ ٹورنامنٹ شاہ نور الیون کے نام

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مسلم لیگ فنکشنل پی ایس 109 کی جانب سے پہلا شاہ مردان شاہ پیر پگارا کرکٹ ٹورنامنٹ طائی گرائونڈ نمائش میں منعقد کیا گیا ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ شاہ نور اور گزدر آباد جونئیر کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔تقریب کے مہمان خاص فنکشنل لیگ سندھ کے جنرل سکریٹری سردار عبد الرحیم تھے ،جبکے تقریب میں فنکشنل لیگ سندھ کے رابطہ سیکریٹری عبد الکریم شیخ ،سینئر رہنما سید بچل شاھ، ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے نائب صدر طارق فرید سلاوٹ،جنرل سیکریٹری سید شاھد اقبال ،ایڈیشنل جنرل سیکریٹری فاروق عزیز،اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ فائنل میچ میں شاہ نور الیون نے کامیابی حاصل کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار عبد الرحیم نے کہا کہ صحت مند ماحول کراچی کے عوام کو فراہم کرنے کے لیے فنکشنل لیگ نے ہمیشہ کردار ادا کیا ہے کھیلوں کے فروغ کے لیے اس قسم کے مزید ٹورنامنٹ منعقد کرائے جائیں گے ،پاکستان مسلم لیگ فنکشنل اور پیر صاحب پاگارا کے متوالے کراچی میں راج کریں گے۔ سردار عبد الرحیم،عبدالکریم شیخ سید بچل شاہ، زکریا حسین نے کامیاب کھلاڑیوں میں ایوارڈز اور انعامات بھی تقسیم کیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے