English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستانی پچز، آئی سی سی کنسلٹنٹ کا ہوم ورک مکمل ہو گیا

القمر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) کے کنسلٹنٹ اینڈی ایٹکنسن کا ہوم ورک مکمل ہوگیا، اپریل میں دوبارہ پاکستان آکر مقامی کیوریٹرز کو سپورٹنگ پچز کی تیاری کا ہنر سکھائیں گے۔ آئی سی سی کے کنسلٹنٹ کیوریٹر اینڈی ایٹکنسن نے اپنے حالیہ دورے میں کراچی، لاہور اور ملتان میں پچز کا معائنہ کیا، ان کو تینوں سینٹرز پر بریفنگ بھی دی گئی۔بی سی بی کی جانب سے جاری کردہ انٹرویو میں برطانوی ماہر نے کہاکہ کرکٹ کا حسن برقرار رکھنے کیلیے پچزکا سپورٹنگ ہونا بہت ضروری ہے، میں12سال قبل پاکستان آیا تھا، اب موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے مختصر دورہ کیا، اپریل میں دوبارہ آکر پچز کی تیاری کیلیے پاکستانی کیوریٹر کی رہنمائی کروں گا۔انھوں نے کہا کہ موسم اور درجہ حرارت کا فرق ہونے کی وجہ سے مختلف شہروں میں پچز تیار کرنے کے لیے ایک ہی طریقہ اختیار نہیں کیا جا سکتا، سب کیلیے الگ پلان بنانا اور تیاری کرنا ہوگی، ایک ہی روز کراچی میں درجہ حرارت 25 تو اسلام آباد میں 2 درجہ ہوتا ہے، اس فرق کو پیش نظر رکھتے ہوئے پچز تیار کرنا ہوں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے