English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گرین ٹائون کا طالب علم خوشاب پہنچ گیا

کراچی(کرائم رپورٹر) شاہ فیصل کالونی گرین ٹائون سے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے والے 10 سالہ عبداللہ کا ڈراپ سین۔ تفصیلات کے مطابق پانچویں کلاس کے طالب علم عبداللہ کے والد اظہر اقبال نے ایک روز قبل بچے کی گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی،ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی سکندر خان نے لاپتہ ہونے والے 10سالہ عبداللہ سے ویڈیو کال پر بات کر کے تصدیق کر دی، پولیس کا کہنا ہے کہ عبداللہ نا اغوا ہوا اور نا لاپتہ ہے وہ اپنے رشتہ دار کے ساتھ بغیر بتائے خوشاب چلا گیا ہے، شاہ فیصل پولیس نے خوشاب پولیس کو بھی واقع سے آگاہ کر دیا ہے، 10 سالہ عبداللہ گزشتہ روز اسکول نہیں گیا بیگ گھر میں رکھ کر باہر نکل گیا تھا، واقعہ کی اطلاع شاہ فیصل تھانے میں دے دی گئی تھی جس پر کارروائی کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے