English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں آج سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی

سرد ہوائیں چلنے کا بھی امکان جس کی رفتار غیر معمولی طور پر بڑھ سکتی ہے، محکمہ موسمیات
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں آج سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی۔ اتوار کو شہر کا مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہا، دن کے وقت دھوپ مکمل طور پر غائب رہی جبکہ سائبرین سرد ہوائیں چلیں جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 45 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی، دوپہر سے رات گئے تک شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بلدیہ، ڈیفنس، کلفٹن اور کورنگی میں تیز جبکہ گلستان جوہر، ملیر ہالٹ اور رفاع عام سوسائٹی میں ہلکی بارش ہوئی۔ گلشن اقبال، ناظم آباد، صدر، کارساز، اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں گارڈن ویسٹ، رنچھوڑ لائن، سولجر بازار میں بوندا باندی ہوئی، شہر میں ہونے والی بارش ملی میٹر کے مقررہ پیمانے سے کم رہی آج سے سردی کی نئی لہر شہر میں داخل ہوگی، ترجمان محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیر کے مطابق آج پیر کی شام سے سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے جس کی رفتار غیر معمولی طور پر بڑھ سکتی ہے، ترجمان موسمیات کے مطابق سردی کی لہر 22 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے