English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لندن کے اسپتال میں کھاؤ پیو بیماری کا علاج جاری ہے ، فواد چوہدری

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر وائرل شریف فیملی اور لند ن میں مقیم دیگر نون لیگی لیڈران کے ہمراہ مقامی ہوٹل میں کھانے کے وقت لی گئی تصویر پر دلچسپ و طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔

فواد چوہدری نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ لندن کے اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہونیوالی ملاقات کے مناظرمیں کھاؤ پیو بیماری کا علاج انتہائی انہماک سے جاری ہے اور سارے مریض بہتر محسوس کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ لندن کے ایک ریسٹورنٹ میں لی گئی تصویر میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنے بیٹوں حسن اور حسین نواز کے علاوہ اپنے بھائی اور مسلم لیگ نون کے صدرشہباز شریف کے ساتھ موجود ہیں ، اس کے علاوہ تصویر میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی موجود ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے