ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیو ایم کیلئے پی پی کی پیشکش برقرار ہے ٗ ناصر حسین شاہ

متحدہ کو پی پی کی آفر کے بعد امید تھی کہ وفاقی حکومت اپنے اتحادیوںکے وعدے پورے کرے گی ٗ وزیربلدیات
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم کے لیے پیپلزپارٹی کی پیش کش اب بھی برقرار ہے۔ سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ وفاقی حکومت کے تمام اتحادی ان سے ناراض ہیں، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے لیے پیپلزپارٹی کی پیش کش اب بھی برقرار ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کو پیپلزپارٹی کی آفر کے بعد امید تھی کہ وفاقی حکومت اپنے اتحادیوں سے وعدے پورے کرے گی، ہم نے وفاق کو کراچی میں ترقیاتی کام کرنے سے کبھی نہیں روکا۔ خیال رہے کہ گزشہ ماہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم کو وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانے میں ساتھ دینے کے بدلے سندھ میں وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی جس کے بعد بھی حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم سے رابطہ کرکے ان کے مطالبات پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ ایم کیو ایم کے وفاقی کابینہ سے علیحدہ ہونے کے سوال پر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ خالدمقبول صدیقی نے سوچ سمجھ کر یہ فیصلہ کیا ہوگا، سیاسی جماعتوں میں مشاورت اور ایک دوسرے سے بات چیت ہوتی ہے، ہم نے ایم کیو ایم کو ایک پیش کش کی تھی جو اب بھی قائم ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں