English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ایم کیو ایم کی قیادت فروغ نسیم کے حالیہ کردار پر نالاں

… استعفیٰ کی پس پردہ کہانی سامنے آ گئی…
ایم کیو ایم نے گورنرسندھ کی تبدیلی کی صورت میں فروغ نسیم کے نام پر اعتراض کیا تھا
خالد مقبول صدیقی نے بھی فروغ نسیم سے غیر واضح انداز میں لاتعلقی کا اعلان کیا تھا، ذرائع
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکناجی خالد مقبول صدیقی کے استعفیٰ کی پس پردہ کہانی سامنے آ گئی، تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے گورنرسندھ کے کی تبدیلی کی صورت میں فروغ نسیم کے نام پر اعتراض کیا تھا، ایم کیو ایم کی قیادت فروغ نسیم سے نالاں ہے، اعلیٰ حلقوں میں فروغ نسیم کو گورنر سندھ بنانے کا نام زیر غور آیا تھا۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے فروغ نسیم کے حالیہ کردار پر بھی اعتراض اٹھایا تھا، متحدہ نے گورنرسندھ کے طور پر فروغ نسیم کے نام پر اعتراض کیا تھا، خالد مقبول صدیقینے بھی فروغ نسیم سے غیر واضع انداز میں لاتعلقی کا اعلان کیا تھا، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت فروغ نسیم کو گورنر سندھ بنانا چاہتی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے