English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی اوپن بیڈ منٹن چمپیئن شپ معاذ علی نے اپنے نام کرلی

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سر سید یونیورسٹی آ ف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے ہو نہار طلب علم معاذ علی کراچی اوپن بیڈ منٹن چمپیئن شپ اپنے نام کر لی۔مینز سنگلز کے فائنل میں فراز خورشید کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ کراچی بیڈ منٹن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی کلب میں منعقد ہ کراچی اوپن بیڈ منٹن چمپیئن شپ کے مینز سنگلز کا فائنل سید معاذ علی اور فراز خورشید کے مابین کھیلا گیا جس میں معاذ علی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے1-2 سے کامیابی اپنے نام سمیٹی گیم اسکور 8-21،21-2اور ،14- 21 رہا۔ سید معاذ علی سر سید یونیورسٹی 2016 بیچ کمپیوٹر انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے طالب علم ہیں۔ سر سید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جاوید انوار ، یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ولی الدین ، رجسٹرار سید سرفراز علی، کنوینئروقاص جاوید بخاری، اکٹینگ کنوینئر قاضی نصر عباس اور اسپورٹس ڈائریکٹر مبشر مختار نے معاذ علی کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے