اسلام آباد (جسارت نیوز) محمد عمر خان اور احسن رمضان نے5ویں انڈر18 نیشنل جونیئر اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پیر کو پاکستان ا سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد کے ا سنوکر ہال میں کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے عمر خان نے سندھ کے شہریار خان کو 70-31، 73-43، 106-08 اور 59-17 سے ہرا دیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے احسن رمضان نے پنجاب ہی کے محمد شہریار عباس کو 4-0 سے ہرا کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ قبل ازیں کوارٹر فائنل مقابلوں میں محمد عمر خان نے پنجاب کے زبیر طاہر کو 4-0، سندھ کے شہریار خان نے خیبرپختونخوا کے ملک مزمل خان کو 4-1، پنجاب کے احسن رمضان نے پنجاب کے حمزہ الیاس کو 4-0 جبکہ پنجاب کے محمد شہریار عباس نے خیبرپختونخوا کے کامران البرٹ مسیح کو 4-2 سے شکست دی تھی۔ پنجاب کے محمد عمر خان اور احسن رمضان کے درمیان فائنل آج ہو گا۔
انڈر18 نیشنل جونیئر اسنوکر چیمپیئن شپ
القمر
