English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اکاترینا الیگزینڈروا نے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

القمر

شینزن (جسارت نیوز) روسی ٹینس اسٹار اکاترینا الیگز ینڈروا نیڈبلیو ٹی اے شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میچ میں قزاخستان کی ایلینا ریباکینا کو شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ چین میں خواتین کھلاڑیوں پر مشتمل شینزن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز فائنل میچ میں روس کی اکاترینا الیگزینڈروا نے شاندار کارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے قزاخستان کی ایلینا ریباکینا کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر رواں سال کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ جیت لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے