ایڈیلیڈ (جسارت نیوز) امریکا کے نامور ٹینس ا سٹار ثام قیوری ایڈیلیڈ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے۔ پیر کو آسٹریلیا میں شروع ہونے والے ایڈیلیڈ انٹرنیشنل اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز کے رائونڈ 32 میچز میں امریکا کے ثام قیوری نے فاتحانہ انداز میں آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا، انہوں نے ابتدائی میچ میں فرانسیسی کھلاڑی گرگوئر بیریئر کو شکست دی۔ انکی فتح کا اسکور 6-7(4-7)، 6-2 اور 7-6(7-5) تھا۔ ایک اور میچ میں برطانوی کھلاڑی ڈینیئل ایوانز نے شاندار کارکردگی کی مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹائن کے جان لونڈیرو کو اسٹریٹ سیٹس میں 6-2 اور 6-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- فارم-6 پر الیکشن کمیشن کے متضاد دعوؤں کی جانچ ہونی چاہیے: ادت راج
- ’حکومت کو چاہئے شمشان جیسا سکون‘، شیوسینا-یو بی ٹی نے ’پیس بانڈ‘ پر اٹھائے سوال
- سپریم کورٹ میں ایس آئی آر سے متعلق سماعت ملتوی، 17 نومبر کو ہوگی اگلی سماعت
- ووٹر لسٹ کی غلطی پر اقلیت کے حوالہ والی طنزیہ پوسٹ کا معاملہ، یوپی کے چیف الیکٹورل افسر نے مانگی معافی
- عمر قید کی سزا کاٹ رہے آسارام کی پیرول میں توسیع سے سپریم کورٹ کا انکار