English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سابق صدر آصف علی زرداری  کی ہمشیرہ کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج

اسلام آباد: درخواست گازار  کی عدم موجودگی کے باعث  الیکشن کمیشن نے رکن سندھ اسمبلی  فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے رکن  صوبائی اسمبلیارسلان تاج کی جانب سے صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

جس کے بعد آج الیکشن کمیشن  میں فریال تالپور کے خلاف نااہلی کی درخواست پر قائم مقام چیف الیکشن کمشنر الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔

فریال تالپور  کے وکیل  فاروق ایچ نائیک الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ مدعی کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔

فاروق ایچ نائیک نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرا دیا جس پر وکیل دفاع نے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر اعتراض اٹھایا۔

تاہم درخواست گزار کی عدم پیروی کے باعث الیکشن کمیشن نےفریال تالپور کےخلاف نااہلی کی درخواست خارج کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے