English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پیرا میڈیکس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیرا میڈیکس کے جائز مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ لاٹھیاں اور گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں روک سکتیں۔ تمام ساتھی کل صبح 10 بجے سول اسپتال پہنچیں یہاں سے ریلی اور قافلے کی صورت میں 11 بجے کراچی پریس کلب پہنچیں گے۔ 30 فیصد ہیلتھ پروفیشنل الائونس، سروس اسٹرکچر اور ریکوری لیٹر کی معطلی کے مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پیرا میڈیکس کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کئی روز سے سراپا احتجاج ہے جس کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا، کراچی پریس کلب پر احتجاج کا مقصد اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو دشواری اور پریشانی سے بچانا ہے۔ ان خیالات کا اظہار جوائنٹ ایکشن کمیٹی کراچی کے چیئرمین نیاز احمد خاصخیلی نے اپنے دفتر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے