English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کے ایم سی کی ملی بھگت سے غیر قانونی مذبح خانے قائم

شہر قائد میں مضر صحت گوشت کی من مانی قیمتوں پر فروخت بھی جاری ہے
سندھ ہائی کورٹ نے بلدیہ عظمیٰ کراچی اور سینئر ڈائریکٹرر ویٹرنری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے شہر میں غیر قانونی مذبح خانوں اور مضر صحت گوشت کی فروخت کرنے سے متعلق بلدیہ عظمیٰ کراچی اور سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سینئر ڈائریکٹر ویٹرنری کو آئندہ سماعت28 جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔ جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس یوسف علی سید پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو شہر میں غیر قانونی مذبح خانوں اور مضر صحت گوشت کی فروخت سے متعلق سماعت ہوئی درخوست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شہر میں غیر قانونی مذبح خانے کھلے ہوئے ہیں‘ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ملی بھگت سے شہر میں غیر قانونی مذبح خانے چل رہے ہیں۔ شہر میں مضر صحت گوشت کی فروخت جاری ہے۔ مضر صحت گوشت سے شہریوں کی صحت سے کھیلا جارہا ہے۔ گوشت من مانی قیمتوں پر بھی فروخت ہورہا ہے۔ انتظامیہ کو پابند کیاجائے کہ گوشت صرف کمشنر کراچی کی پرائس لسٹ پر ہی فروخت کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے