English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

واٹر بورڈ میں بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈرز انجینئرزکو کام سے روک دیا

ضلع غربی شعبہ ریونیو کے ڈپٹی ڈائریکٹر ظفر اقبال قاضی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نواز معطل
ایم ڈی واٹر بورڈ کے ضلع غربی کے دورے کے موقع پر پیشگی اطلاع کے باوجود مذکورہ افسران غیر حاضر تھے، ذرائع
کراچی(وقا ئع نگار خصوصی)ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ بلدیات سندھ کے جاری احکامات پر عملدر آمد کرتے ہوئے ادارہ فراہمی ونکاسی آب کے تمام محکموں سے بی ٹیک اور ڈپلومہ ہولڈرز انجینئرز کو کام سے روک دیا ہے اور اس سلسلے میں تمام محکموں کو لیٹر ارسال بھی کیا جاچکا ہے،دوسری طرف ایم ڈی واٹر بورڈ نے ضلع غربی شعبہ ریونیو کے ڈپٹی ڈائریکٹر بلدیہ ظفر اقبال قاضی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیہ محمد نواز کو فرائض سے غفلت برتنے پر فوری طور پر معطل کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم ڈی واٹر بورڈ کے ضلع غربی کے دورے کے موقع پر پیشگی اطلاع کے باوجود مذکورہ دونوں افسران دفتری اوقات میںبھی دفتر سے غیر حاضر تھے جس کا ایم ڈی واٹر بورڈ اسداللہ خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے معطلی کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے