English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بھارت میں شہریت کے متنازع قانون نے کھیلوں کے میدانوں کو بھی لپیٹ میں لے لیا

بھارت میں متنازع شہریت قانون کے خلاف احتجاج وینکھیڈے اسٹیڈیم بھی پہنچ گیا۔ میچ کے دوران کچھ شائقین نے ایسی شرٹس پہن رکھی تھیں جن میں متنازع ترامیم کے خلاف نعرے درج تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا سے پہلے ون ڈے کے دوران کچھ شائقین نے ایسی شرٹس پہن رکھی تھیں جن میں متنازع ترامیم کے خلاف نعرے درج تھے۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی گردش کررہی ہیں۔

ایک کلب کی جانب سے میچ سے قبل ٹویٹ میں شائقین کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ سیاہ شرٹ پہن کر اسٹیڈیم نہ جائیں کیونکہ اس پر پابندی عائد کی گئی ہے، بعد میں ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایسی کسی پابندی کی تردید کردی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے