کراچی: شہر قائد کا موسم آج بھی سرد ہے اور دھوپ کے باوجود خنکی محسوس کی جارہی ہے، شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جمعے اور ہفتے کو شہر میں شدید سردی ہونے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمۂ موسمیات انجم نذیر کے مطابق سائبیرین ہواؤں نے کراچی کا رخ کر لیا ہے، ہواؤں کی رفتار 35 سے 38 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔
شہرِ قائد میں یخ بستہ ہواؤں کے باعث سردی کا احساس معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ ترجمان محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ جمعے اور ہفتے کو درجۂ حرارت 7 سے 9 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں سردی کا زور 21 جنوری تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شہرِ قائد کا کم سے کم درجۂ حرارت 9 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 21 سے 22 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

