English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عراق میں امریکا کے خلاف ملک گیر مظاہروں کا مطالبہ

القمر

بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق میں الصدر تحریک نے امریکا کی ملک میں موجودگی کے خلاف ملک گیر بڑے مظاہروں کا مطالبہ کر دیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مذہبی سیاسی رہنما مقتدیٰ الصدر نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ عراق کی فضائی حدود اور اس کی سالمیت کی امریکا نے خلاف ورزی کی ہے جس کے لیے بڑا احتجاج کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مظاہرے کے بعد سیاسی لحاظ سے پارلیمان میں سامنے آنے والے رد عمل پر موقف ظاہر کروں گا۔ دوسری جانب حشد الشعبی کی شاخ بدر بریگیڈ کے کمانڈر ہادی امیری نے بھی مظاہرے کی اپیل کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق پر امریکی قبضے کی کوششیں نا قابل قبول ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ ملکی بقا اور فضائی حدود کے احترام کو ممکن بنائے۔ دوسری جانب عراقی وزارتِ دفاع نے تصدیق کی ہے کہ بغداد کے شمال میں واقع علاقے تاجی میں قائم اڈے پر منگل کے روز راکٹ حملہ ہوا ہے، جہاں امریکی فورسز تعینات ہیں۔ حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم مقامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ کچھ راکٹ اڈّے کے باہر گرے اور 3 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے