ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈر 19 اسکول ٹورنامنٹ العزیزیہ نے جیت لیا

جدہ (سید مسرت خلیل) سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی) کے زیر اہتمام سعودی کرکٹ اسٹریٹجک پلان اور جاری یوتھ ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے) کے تعاون سے انڈر 19 انٹر اسکول کرکٹ ٹورنامنٹ کی تقریب تقسیم انعامات منعقد ہوئی جس کے مہمان ِخصوصی ندیم ندوی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام اسکولوں ، رضاکاروں اور کھلاڑیوں کے لئے اظہار تشکر کیا اورایوارڈ تقریب کوکامیابی سے ہمکنارکرنے پر مبارکبادی۔ انھوں نے پاکستان انٹرنیشنل اسکول (پی آء ایس جے) العزیزیہ کی ٹیم کو ونر، انڈین انٹرنیشنل اسکول کو رنرراپ اور تیسری پوزیشن لینے والی پی آء ایس جے (وہاٹس ) ٹیم کو کو ٹرافیاں پیش کئیں۔ افتخار حسین نے مین آف دی میچ فائنل اظہر پی آئی ایس جے(العزیزیہ) کو دیا جنہوں نے 56 گیندوں پر128 رنز بنائے۔بہترین بیٹسمین: سعد پی آئی ایس جے (عزیزیہ) 234 رنز ،بہترین بولر: عاطف خان پی آئی ایس جے انگلش سیکشن جنہوں نے 9 وکٹیں 47رنز کے عوض حاصل کیں۔ ٹورنامنٹ کا بہترین پلیئر: انٹرنیشنل اسکول کے خالد وسیم اندین قرار پائے جنہوں نے مجموعی طور پر 262 رنز اسکور کیے اور 9 وکٹیں حاصل کیں۔ آخر میں منیجر کرکٹ امور صادق الاسلام اور میڈیا کوآرڈینیٹر راحت چوہدری نے تمام شرکاء کو یاد گاری شیلڈز پیش کیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں