English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان کے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرینگے،عبدالخالق

القمر

کوئٹہ (جسارت نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا ہے کہ ملکی وغیر ملکی مقابلوں میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے بلوچستان کے کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کریںگے،موجودہ صوبائی حکومت تمام کھلاڑیوں کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کے ساتھ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز کی سطح پر میگا اسپورٹس کمپلیکس بنانے جارہی ہے تاکہ نوجوانوں کے لیے کھیل وتفریح کے مثبت سرگرمیوں کے مواقع فراہم کیے جاسکے، کوئٹہ سمیت صوبے میں کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے وزیراعلیٰ جام کمال کے ویژن کے مطابق اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،صحت مند سرگرمیاں ہی ایک خوشگوار اور صحت مند معاشرے کی شناخت ہوتی ہے ،بلوچستان کے نوجوانوں کا کھیلوں کی طرف رجحان مثبت عمل ہے،یہ بات انہوں نے بدھ کو مختلف اضلاع کے اسپورٹس ایسوسی ایشنز کے
نمائندوں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ کوئٹہ، گوادر،لسبیلہ ،چمن،تربت ،زیارت سمیت دیگر اضلاع میں فٹسال اور فٹ بال،کرکٹ اور دیگر کھیلوں کے عالمی معیار کے گرائونڈ بنائیں جارہے ہیںتاکہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھ کر کھیلوں کی جانب راغب کیا جاسکے ،انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے نوجوانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ کھیلوں کے فروغ کے ذریعے سماج میں بھائی چارے ،اخوت اور محبت کی فضاء کو فروغ دیتے ہوئے تعصب، لسانیت اور تنگ نظری کا خاتمہ کیاجاسکے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے