آزاد کشمیر میں برفانی تودے تلے دبی 12 سالہ لڑکی 18 گھنٹے بعد معجزانہ طور پر زندہ نکل آئی۔
ثمینہ نامی لڑکی دو روز قبل برفانی تودے تلے دب گئی تھی جسے ریسکیو اداروں نے 18 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا، لڑکی کو فوری طور پر مظفر آباد کے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
اسپتال میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے لڑکی نے بتایا کہ وہ برفانی تودے تلے دب گئی تھی، سوچتی تھی کہ وہیں مرجاؤں گی اور اسی فکرمندی میں 18 گھنٹے تک سو نہیں پائی۔
لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کا ٹانگ ٹوٹ چکی تھی اور منہ سے خون نکل رہا تھا ، چیخ و پکار کی اور آوازیں دیں، پھر اچانک کسی نے آواز سن لی اور مجھے برفانی تودے سے نکال لیا گیا۔
لڑکی کی والدہ شہناز بی بی نے بیٹی کے زندہ بچ جانے کو معجزہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ برفانی تودہ 3 منزلہ عمارت پر گرا جس میں دب کر 18 مکین جاں بحق ہوگئے، ہم نے بھی بیٹی کے زندہ لوٹنے کی امید چھوڑ دی تھی لیکن قدرت نے معجزہ دیکھایا اور بیٹی زندہ نکال لی گئی۔

