English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

صدر پاکستان کے گھر کے قریب خو�ناک دھماک� خو� پھیل گیا

محمد علی سوسائٹی میں نالے میں گیس بھر جانے سے چھت پھٹ گئی اور گارڈ کی چوکی زمین بوس ہوگئی
دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں نالے سے شعلے نکلتے اور دھوئیں کا اخراج بھی دیکھا جاسکتا ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر) صدر مملکت کی رہائش گاہ کے قریب خوفناک دھماکہ علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا‘ تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی کی رہائش گاہ کے قریب نالے میں گیس بھرجانے سے ہونیوالے دھماکے کی فوٹیج حاصل کرلی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ محمد علی سوسائٹی میں واقع صدر مملکت کی رہائش گاہ کے قریب نالے کی چھت کو پھٹتے اور شعلے نکلتے ہوئے واضح دکھائی دیئے۔ نالے کی چھت پر کھڑی کئی موٹر سائیکلیں محفوظ رہیں تاہم گارڈ کی چوکی زمین بوس ہوگئی جبکہ پھٹنے والی نالے کی چھت سے دھویں کا خراج شروع ہوگیا ‘دھماکے سے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا جس نے معائنے کے بعد بتایا کہ دھماکہ زیر زمین نالے میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا تھا جبکہ مذکورہ واقعہ 13 جنوری کو پیش آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے