دبئی(جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے2019کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا جس میں انگلینڈ کے مایہ ناز آل رئوانڈر بین اسٹوکس کو سال کا بہترین کرکٹر قرار دیا ہے، بین اسٹوکس ورلڈ کپ فائنل، ٹیسٹ اور ون ڈے میں شاندار کارکردگی پر سال کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، پیٹ کمنز ٹیسٹ اور روہت شرما ون ڈے کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے، ویرات کوہلی کو اسپرٹ آف ایئر ایوارڈ ،آسٹریلیا کے مارنوس لبوشان ایمرجنگ پلیئرآف ایئر ،انگلینڈ کے رچرڈ النگورتھ سال کے بہترین امپائر قرار پائے،کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی بڑا ایوارڈ حاصل نہ کرسکا تاہم ٹی ٹوئنٹی کپتان بابر اعظم کو ایک روزہ ٹیم کا حصہ بنایا گیا۔ آئی سی سی نے بین اسٹوکس کو سال کا بہترین کرکٹر قرار دیا ہے،یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ 2019کا سال بین اسٹوکس کے کریئر کا سب سے اچھا سال تھا جس کے دوران انہوں نے عالمی کپ کے فائنل میں میچ وننگ اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا۔آئی سی سی پینل نے متفقہ طور پر اسٹوکس کو گیری سوبرز ٹرافی سے نوازا۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں انگلش آل رئوانڈر نے اسے اپنے ایک بہت بڑا اعزاز قرار دیا۔اسٹوکس نے 2019کے دوران 20 ایک روزہ میچز میں 719 رنز اور 12 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 11ٹیسٹ میچز میں انہوں نے 824رنز اور 22وکٹیں بٹوریں۔بھارتی اوپنر روہت شرما کو سال کا بہترین ون ڈے کرکٹر قرار دیا گیا جبکہ کپتان ویرات کوہلی کو اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
آئی سی سی2019کے ایوارڈز کا اعلان،کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی ایوارڈ حاصل نہ کرسکا
القمر
