English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گڈزٹرانسپورٹرز کرایوں میں 50 فیصد تک اضافہ

کراچی سے لاہور جانے والے مال کا فی ٹن کرایہ 2500 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کردیا
ہڑتال ختم کرنے کے بعد کھانے پینے اور ہر طرح کے مال کی ترسیل کا کرایہ 40 سے 50 فیصد بڑھا دیا
ٹرانسپورٹرز نے 8 روزہ ہڑتال کے دوران ہونیوالا نقصان عوام سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا‘تاجر رہنما کی گفتگو
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی سے لاہور جانے والے مال کا فی ٹن کرایہ 2500 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے کردیا گیا ہے گڈز ٹرانسپورٹرز نے ہڑتال ختم کرنے کے بعد کرایوں میں من مانا اضافہ کردیا،کھانے پینے سے لے کر ہر طرح کے مال کی ترسیل کا کرایہ 40 سے 50 فیصد بڑھا دیا گیا۔ٹرانسپورٹرز نے 8 روزہ ہڑتال کے دوران ہونے والا نقصان عوام سے نکالنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور کرایوں میں اچانک بڑا اضافہ کردیا ہے۔کراچی سے لاہور جانے والے مال کا فی ٹن کرایہ 2500 روپے سے بڑھا کر 3500 روپے اور کراچی سے پنڈی کا کرایہ 3500 روپے فی ٹن سے بڑھا کر 5000 روپے کردیا گیا ہے۔تاجر رہنما نجیب بالاگام والا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں بتایا کہ ہڑتال کے فوری بعد ڈیزل کی قیمت میں اضافہ نہ ہونے کے باوجود کرائے بڑھائے گئے ہیں جن کا اثر صنعتکار و تاجر عوام پر منتقل کریں گے۔دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹرز کی 8 روزہ ہڑتال گذشتہ روز ختم ہونے کے بعد کراچی میں ہیوی ٹریفک کی شہر میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا جس کے بعد سے شہر میں ٹریفک کا دباؤ ہے، ٹریفک پولیس نے شہریوں کو احتیاط سے گاڑی چلانے کی ہدایت کی ہے۔ملک کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی کنٹینرز مالکان اور گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد برآمدی اور درآمدی سامان کی ترسیل کا سلسلہ بحال ہو گیا ہے۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین سہیل پاشا کا کہنا ہے کہ ہڑتال سے ٹیکسٹائل ایکسپورٹ کے سیکڑوں کنٹینرز رکے ہوئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے