English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سی این جی اسٹیشنز 8 گھنٹے کھلنے کے بعد آج صبح دوبارہ بند

کراچی( کامرس رپورٹر) سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو منگل کی رات دس بجے گیس فراہمی بحال کرکے محض آٹھ گھنٹے بعد بدھ کی صبح چھ بجے دوبارہ معطل کردی گئی۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سردی کی شدت کے باعث گیس پریشر میں تاحال کمی کا سامنا ہے اور موجودہ صورتحال میں گھریلو اور صنعتی صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانے کے لئے سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ترجمان کے مطابق سی این جی اسٹیشنز آئندہ کھولنے کا فیصلہ گیس پریشر کی صورتحال دیکھنے کے بعد کیا جائیگا۔ واضح رہے کہ سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو اتوار کی شام سات بجے سے گیس فراہمی معطل تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے