English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی کے تاجر عدم تحفظ کا شکار پولیس سیکورٹی میں اضافے کا مطالبہ

تاجر کے اغواء اور قتل جیسے واقعات قابل افسوس اور تشویشناک ہیں، شیخ محمد عالم
پولیس عمران کھتری کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے منظر عام پر لائے، اولڈ سٹی تاجراتحاد
کراچی (کامرس رپورٹر) کراچی میں حیدرآباد کے تاجر کے قتل کے بعد کراچی کے تاجروں نے تجارتی مراکز میں پولیس سیکورٹی میں اضافے کا مطالبہ کر دیا، تاجر کے اغوا اور قتل جیسے واقعات قابل افسوس ہیں، اس واقعہ سے ملک بھر کی تاجر برادری میں بے چینی ہے، پورے ملک کی تاجر برادری کراچی آکر خریداری کرتی ہے، پولیس قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے منظر عام پر لائے اور کراچی میں سیکورٹی ہائی الرٹ کی جائے، تاجر رہنما شیخ محمد عالم کا اجلاس سے اظہار خیال۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کپڑا مارکیٹ کے تاجر عمران کھتری کے قتل کے بعد تاجر برادری میں شدید بے چینی کی صورتحال ہے اس حوالے سے گزشتہ روز اولڈ سٹی تاجر اتحاد کا اجلاس چیئرمین شیخ محمد عالم کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں مختلف کپڑا مارکیٹوں کے تاجر رہنمائوں نے شرکت کی، اس موقع پر شیخ محمد عالم نے کہاکہ سندھ سمیت ملک بھر کے تاجر خریداری کے لیے کراچی آتے ہیں ان سے لوٹ مار کے واقعات کی شکایات پہلے سے آرہی ہیں لیکن تاجروں کا قتل انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، کراچی کی تاجر برادری اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے