English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ بننے پرخوش ہوں‘ اعتماد پر پورا اتروں گا‘ محمد حفیظ

القمر

لاہور(جسارت نیوز ) قومی کرکٹر محمد حفیظ نے کہا ہے کہ میرے لئے یہ حیرانی نہیں بلکہ خوشی کی بات ہے کہ میں دوبارہ قومی ٹیم کا حصہ بنا ہوں‘ اپنی فٹنس اور پرفارمنس کی بنیاد پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ تک پاکستان کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد باعزت طریقے سے کرکٹ چھوڑنا چاہتا ہوں، میرے لیے خوشی ہے لاہور میں پاکستان کی نمائندگی کررہا ہوں، میں خوف میں رہ کر نہیں بلکہ مثبت کھیلتا ہوں، میں ہمیشہ ٹیم کیلئے دستیاب رہا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ ٹیم کیلئے دستیاب رہاں ہوں اور رہوں گا‘ بولنگ کو مس ضرور کرونگا، بولنگ ایکشن پر اعتراض کے حوالے سے میں بولنگ ٹیسٹ دوبارہ دے رہا ہوں، انہوں نے کہاکہ پاکستان کیلئے 17 سال بطور بیٹسمین کھیلا یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے‘میری یہ ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میں ٹیم میں اچھا پرفارم کروں اور اپنی ٹیم کو جتوائوں‘میرا ریکارڈ سب کے سامنے ہے‘ انہوں نے کہا کہ میں ایک مثبت سوچ لے کر دوبارہ ٹیم میں آیا اور کوشش کروں گا کہ اچھی پرفارمنس دے کر ٹیم کو جتوائوں اور سلیکشن بورڈ کے اعتماد پر پورا اتروں‘ایک سوال پر محمد حفیظ نے کہاکہ ہوم گرائونڈ پر کھیلنابہت بڑا اعزاز ہوتا ہے اور بڑا مزا آتا ہے لیکن ہم بدقسمتی سے ایک عرصے تک ہم ہوم گرائونڈ میں نہیں کھیلے ‘مجھے بہت خوشی ہے کہ لاہور کے اندر کھیلوں اور پرفارم کروں‘ بطور سینئر مجھے ایک رول اد کرنا ہے ‘جس میں سب سے پہلے اپنی پرفارمنس کو بہتر کرنا ہے تاکہ ہم جیت سکیں‘ اس کے بعد ٹیم میں جو نئے کھلاڑی ہیں ان کو ساتھ لے کرچلنا ہے تاکہ ان کے اندر اعتماد پیدا ہو‘انہوں نے کہا کہ ینگسٹر کے ساتھ تجربات شیئر کرنا ہیں تاکہ وہ ایک لمبے عرصہ تک پاکستان کے لئے کھیل سکیں‘جیت کسی بھی کھلاڑی یاکپتان کو اعتماد دیتی ہے‘بابر اعظم بطور کپتان اور بطور کھلاڑی بہت شاندار پرفارمنس کے حامل ہیںمجھے امید ہے ان کی کپتانی میں ہم جیتیں گے‘ٹیم میں نئے اور پرانے تجربہ کارکھلاڑیوں کا ایک کمبی نیشن ہے جس سے مزید بہتری آئی گی‘ایک سوال پر محمد حفیظ نے کہاکہ میں بنگلا دیش ٹیم کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتا ہوںاور امید کرتا ہوں کہ پوری دنیا سے شائقین کرکٹ بھی اس ایونٹ کو دیکھنے آئیں اور اس گرائونڈ کو رونق بخشیں ‘میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی کوششوں سے سری لنکا کے حالیہ کامیاب دورہ پاکستان کے بعد اب بنگلا دیش ٹیم بھی پاکستان آ رہی ہے ‘یقینی طور پر پی سی بی آفیشلز اور عوام اس مبارکباد کے مستحق ہیں‘انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے کھیلنا ہمیشہ سے میرے لئے ایک اعزاز رہا ہے ‘میں خوف لے کر زندگی نہیں گزارتا ‘بہت ہی مثبت انداز سے میری ساری زندگی گزری ہے‘بطور اسپورٹس مین بھی میرے دماغ میں کوئی منفی سوچ نہیں ہے ‘میں نے اپنے تمام ٹریننگ سیشن میں بھی ہمیشہ مثبت رویہ اپنایا ہے اور بھرپور طریقہ سے حصہ لیا ‘انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور امید ہے یہ اعزاز برقرار رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے