کام میں رکاوٹ ڈالنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائیگی‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن
کراچی (کرائم رپورٹر )اینٹی کرپشن ایسٹ زون نے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق اینٹی کرپشن ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر طارق بگٹی کی سربراہی میں سندھ بلڈنگ کنٹرول کے دفتر پر چھاپہ مارا، ایس بی سی اے حکام نے اینٹی کرپشن ٹیم کو ریکارڈ دینے میں تاخیری حربے استعمال کیے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن ٹیم کو تاخیر کے بعد اندر آنے کی اجازت دی گئی، اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر سے ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد اینٹی کرپشن ٹیم روانہ ہوگئی۔

