English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آئین توڑنے والے کیخلاف جنگ جاری رہے گی؎ نثار کھوڑو

جس نے ا ٓئین بنایا وہ پھانسی چڑھ گیا، ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ تقریب سے پی پی سندھ کے صدر کا خطاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدرنثار کھوڑو نے کہا ہے کہ شہیدذوالفقار علی بھٹو عوام کا ساتھ دیتے ہوئے مشکل وقت میں نہ تو ملک سے باہر گئے نہ ہی کوئی یوٹرن لیا،زندہ قو میں اپنے ہیروز کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلز یوتھ آ رگنائزیشن کراچی ڈویڑن کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ کی پیپلز سیکریٹریٹ میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی،نعمان شیخ،اقبال ساند، لالا عبدالرحیم، وقاص شوکت ، شکیل چوہدری، سردار خان،فرید انصاری، جاوید نایاب لغاری، شعیب مرزا،تیمور مہر، مسرور راجپر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ تقریب پیپلز یوتھ کراچی کے جنرل سیکریٹری حیدر خان کی جانب سے منعقد کی گئی جبکہ سیکریٹری اطلاعات فرید میمن نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سرا انجام دیئے۔ نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ جس نے آئیں بنایا وہ پھانسی پر چڑھ گیا جس نے آ ئین توڑا اس کے لئے جنگ جاری ہے،آ گے بڑھنے کا نام ذوالفقار علی بھٹو ہے،آ ج کے نوجوان کل ملک کی باگ ڈور سنبھالیں گے میں کامیاب سالگرہ کی تقریب منعقد کرنے پر پیپلز یوتھ کو مبارکباد دیتا ہوں ، انھوں نے کہا کہ عمران خان نیازی عوام سے کئے جانے والے تمام وعدے بھول گئے ہیں ، پیپلز پارٹی نے کہہ دیا تھا کہ عمران خان کا آ رڈیننس نہیں چلے گاہم نے بل پارلیمنٹ میں لانے پر مجبور کردیاجو شخص تین تین ماہ پارلیمنٹ نہیں آ تا تھا وہ اس بل کی خاطر گھنٹوں بیٹھا رہا۔ یہ وہی عمران خان اور ان کے ساتھی ہیں جو چمچہ گیری بھی خود کرتے ہیں اور قانون بھی خود لاتے ہیں۔ عمران خان میں تواتنی بھی ہمت نہیں کہ فیصل واوڈا کو ہی کچھ بول دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے