English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آٹے کا بحران حکومت 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرے گی

وزیراعظم عمران خان نے گندم کی امپورٹ پر عائد 60 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی میں چھوٹ دے دی ہے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے ملک بھر میں جاری آٹا و گندم بحران کے خاتمے کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی اصولی منظوری دے دی جبکہ گندم کی امپورٹ پر عائد 60 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ بھی دے دی ہے۔ یہ منظوری وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی مخدوم خسرو بختیار اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس کی سفارشات پر دی گئی ہے۔ گندم امپورٹ کی باضابطہ منظوری آئندہ ہفتے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس بات پر بھی غور کیا جارہا ہے کہ گندم امپورٹ پر عائد 5 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس کو برقرار رکھا جائے یا اسے بھی ختم کر دیا جائے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی درخواست پر کے پی کے کو پاسکو کے ذخائر میں سے مزید ایک لاکھ ٹن گندم فراہم کی منظوری بھی دے دی ہے جس کے بعد خیبر پختونخوا کو پاسکو سے ملنے والی سبسڈائزڈ گندم کی مجموعی مقدار 5 لاکھ 50 ہزار ٹن ہو جائے گی، ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے مختص کردہ دو لاکھ ٹن گندم کی مقدار کم کرکے ایک لاکھ ٹن کرنے پر بھی غور کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے